بھٹکل:8؍مارچ (ایس اؤ نیوز)بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ میں گھرگھر پینے کا پانی سپلائی کرنے اور سڑک درستی ومرمت کے لئے کئی منصوبہ جات جاری کئے گئےہیں۔ بھٹکل تعلقہ کے مختلف گرام پنچایتوں کو پانی سپلائی اور سڑک درستی کے لئے کل 1.18 کروڑروپئے منظور کرتےہوئے کام کی شروعات ک گئی ہے اس بات کی اطلاع بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے دی ہے۔
رکن اسمبلی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھٹکل تعلقہ بینگرے پنچایت حدود کے انتپن منے ، بسٹی ہکلو، سومین منے، چٹلی ہکلومیں پانی سپلائی کے لئے 27لاکھ روپئے۔ موڈ شرالی ، میلن کیرے گدے کےلئے 23لاکھ روپئے۔ شرالی پنچایت حدود کے بنڈی کاشی ، بپن کوڈلو، کمبار کیری ، کیمبرے میں پانی سپلائی کے لئے 38لاکھ روپئے منظور کئےگئےہیں۔ جہاں کام جاری ہے۔ اسی طرح ماروکیری پنچایت حدود کے کیترے رام بال ، گونڈرکیری روڈ کی تعمیر کے لئے 30لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔